اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مالی بدعنوانیوں ميں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اقتصاد میں خلل ڈالنے والے مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابقاسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مالی بدعنوانیوں ميں  ملوث افراد کے خلاف سخت  کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اقتصاد میں خلل ڈالنے والے مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

حجۃ اسلام صدیقی نے کہا کہ اقتصادی مسئلہ ہر ملک اور معاشرے کا اہم اور بنیادی مسئلہ ہوتا ہے اور ملک کے اساسی مسئلہ کے ساتھ کسی کو بازی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

تہران کے عارضی جمعہ نے کہا کہ امریکی جنگی ہیڈکوارٹر امریکی وزارت خزانہ میں قائم ہے جہاں سے  ہر ملک کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے لہذا ہمارے اقتصادی ماہرین کو بھی اقتصادی جنگ میں امریکہ کو شکست دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور جو حکام مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

خطیب جمعہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے موجودہ صدر اس دور کے بدنام زمانہ امریکی صدر ہیں جن کے مکر و فریب سے دنیا آگاہ ہے اور ایران کبھی بھی امریکہ کے مکار اور دھوکے باز صدر ٹرمپ  سے مذاکرات نہیں کرےگا۔

خطیب جمعہ نے شام میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی کو اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ شام میں  اسلامی مزاحمت نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب حکمرانوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

خطیب جمعہ نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے یمن جنگ میں اب تک سعودی عرب کے 4 ہزار سے زائد کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔