سنگا پور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ ایرانی وزير خارجہ سنگا پور کی حکومت کی سرکاری دعوت پر سنگا پور کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج سنگا پور میں آسیان تنظیم کے وزراء خارجہ کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کی۔