مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی دباؤ کو قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ہر بات ماننا لازمی نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا اور اس فیصلے سے امریکہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ترکی تیل اور قدرتی گیس کی ضروريات کے لیے ایران پر انحصار کرتا ہے۔ ترک وزير خآرجہ نے کہا کہ ترکی کے لئے امریکہ کی ہر بات قبول کرنا لازمی نہیں ہے۔ ترکی اپنے قومی اور ملکی مفادات کے پیش نظر فیصلے کرتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2018 - 13:08
ترکی کے وزير خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی دباؤ کو قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ہر بات ماننا لازمی نہیں ہے۔