مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 31 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2018 - 12:46
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔