مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کے دہشت گردوں نے ایک حملے میں 15 طالبان کو ہلاک کردیاہے۔ افغان صوبہ سرے پل کے پولیس سربراہ کے مطابق داعش نے یہ حملہ شمالی افغانستان کے صوبہ سرے پل کے ضلع سید میں ایک گھر پرکیا جہاں طالبان کے ارکان ایک جنازے میں شریک تھے۔ حملے میں 5 طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس حملے میں مرنے والوں میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔حملے کے بعد داعش کے دہشت گرد جو جدید اسلحے اوردستی بموں سے لیس تھے علاقے سے فرار ہوگئے۔صوبہ سرے پل کے گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے جوزجان اورسرے پل میں 2 ماہ سے زائد عرصے سے طالبان اورداعش ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں اورمختلف جھڑپوں میں دونوں جانب سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2018 - 22:27
شمالی افغانستان میں داعش کے دہشت گردوں نے ایک حملے میں 15 طالبان کو ہلاک کردیاہے۔