افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبرایجنسی اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مضافانی علاقوں میں بحالی اور ترقی کے حوالے سے قائم وازرت کی عمارت سے ایک خود کش حملہ آور ٹکر گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گرد تنظیم داعش نے کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری اہلکاروں پر حملے جاری رکھنے کی وارننگ دی ہے۔