اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف بےبنیاد الزامات کی ایک بار پھر تکرارکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف بےبنیاد  الزامات کی ایک بار پھر تکرارکی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے روس کے صدر پوتین کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس نے روس کے صدر کے ساتھ شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میں صاف اور شفاف مؤقف بیان کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ہم  شام سے اسرائیل کی سرحد میں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔