مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی اور یمنی بے گناہ بچوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی نمائندے نے کہا کہ اسرائيل کی غاصب حکومت کی طرف سے فلسطینی بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ابھی تک اسرائیل کو بچوں کے حقوق پامال کرنے اور قتل کرنے والے ممالک کی فہرست میں قرار نہیں دیا ہے۔ جناب خوشرو نے حلیہ دنوں میں وطن واپسی کی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ حملوں میں فلسطینی بچوں کی شہادت پر تشویش کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دنیا میں بچزں کے قتل عام میں سرفہرست ہے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری نجرل کو چآہیے کہ وہ اسرائیل کو بچوں کے حقوق نقض کرنے والے ممالک کی فہرست میںق راردے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے یمن میں سعودی عرب اور امارات کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائي حملوں میں یمنی بچوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی بچوں کی صورتحال بھی فلسطینی بچوں کی طرح تشویشناک ہے اور اقوام متحدہ کو یمنی بچوں کے بارے میں بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ فلسطین اور یمن میں بچزں کے قتل عام کو رکوانا چآہیے انھوں نے کہا کہ اگر چہ سعودی عرب کا نام بچوں کے قتل عام کرنے والے ممالک کی فہرست سے حذف کردیا گیا ہے لیکن اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔