مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سوئیزرلنیڈ کے صدر ایلن بوریس کے ساتھ گفتگو میں بےباک رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائيلی حکومت غیرقانونی، غاصب اور جعلی ہے۔
صدر حسن روحانی نے سوئیزیر لینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سوئيزرلینڈ کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور بہترین تعلقات ہیں اور ایران سیاسی، اقتصادی، اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
صدر حسن روحانی نے امریکی حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے معصوم بچوں کو والدین سے جدا کرنے کے اقدام کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ اقدام انسانی حقوق کی گھلی خلاف ورزی ہے اور امریکی صدر نسل پرستانہ روش پر گامزن ہیں۔
صدر حسن روحانی نے ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کی امریکی دھمکی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا امریکہ کے بس میں نہیں ہے امریکہ کے بعض حکام ایسی مبالغہ آرائی کررہے ہین جس پر عمل کرنے میں وہ قادر نہیں ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام یک طرفہ اور اس سے انرجی اور تجارت کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے اس سفر میں واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ناجائز ، غیر قانونی ، غاصب اور جعلی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق ایران کی طرف اگر عرب حکمراں بھی اسرائیل کے خلاف سخت اور ٹھوس مؤقف اختیار کرتے تو آج تک فلسطینی عوام کے آلام اور مشکلات کا خاتمہ ہوجاتا ۔