پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے 12 خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمرجاوید باجوہ نے 12 خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔  پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں اورایک ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گرد 8 اہلکاروں اور 26 عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، جب کہ دہشت گردوں نے 133 افراد کو مختلف حملوں میں  زخمی بھی کیا دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ، انور خان ، غلام الدین، حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں جب کہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔