مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حضرت امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی میں حاضر ہوئے اور وہاں پر انھوں نےدفاع مقدس کے گمنام شہیدوں کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد میدان میں حاضر دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی ۔ رہبر معظم نے اس کے بعد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے پاسداروں اور فوجی اہلکاروں کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کے سامنے استقامت کے بیشمار فوائد اور اس کے سامنے تسلیم ہونے کے بیشمار نقصانات ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام اور انقلاب اسلامی کے درمیان دشمن کی طرف سے شگاف ایجاد کرنے کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو دشمن کی گھناؤنی اور معاندانہ سازشون کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے اور باہمی اتحادی اور ہمدردی کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔ دشمن کے مقابلے مين سستی اور غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کے اہداف تک پہنچنے کے سلسلے میں صبر ، تقوی اور اسقتامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اور حکام صبر و تقوی اور استقامت کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔ اگر تمام ایرانی حکام صبر و تقوی سے کام لیں تو انھیں دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ کیونکہ صبر و تقوی اختیار کرنے والوں کو اللہ تعالی کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کی طاقت اور قدرت میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں بلکہ ایرانی عوام کی طاقت ایک حقیقت ہے اور ایرانی عوام نے گذشتہ 40 برس میں دنیا کی سفاک ترین حکومت یعنی امریکہ کا مقابلہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایرانی قوم دنیا کی طاقتور ترین قوم ہے جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے ميں اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت حاصل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی ترقی اور پیشرفت کے نتیجے میں امریکہ کی دشغمینی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے البتہ ایرانی عوام کی امریکہ کے ساتھ نفرت ميں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بیشمار فوائد ہیں جبکہ دشمن کے سامنے تسلیم ہونے میں بیشمار نقصانات ہیں اور ایرانی عوام اور حکام کو امریکہ جیسے شیطان صفت دشمن کی عداوتوں اور معاندانہ سازشوں کے بارے میں ہمہ وقت ہوشیار اور باخبر رہنا چاہیے۔