عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے ان دہشت گردوں کی سزائے موت کے احکامات صادر کردیئے ہیں جن کا حکم قطعی مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے ان دہشت گردوں کی سزائے موت کے احکامات صادر کردیئے ہیں جن کا حکم قطعی مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔ عراقی وزير اعظم نے حکم دیا ہے کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے صادر کیا جاچکا ہے انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔ عراق وزیر اعظم نے یہ حکم حال میں دہشت گردوں کیط رف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا سرکاٹنے کے بعد دیا ہے