مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ با با فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری کے وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ نے چوکھٹ پر بوسہ دیا اور سجدہ شکر ادا کیا تووہابیوں نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا ، جس پر عمران خان نے وہابیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے بابا فرید گنج شکر کے دربار پر پہنچ کر اس نے اللہ تعالی کا سجدہ شکر ادا کیا اور ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام " آن دی فرنٹ " میں اینکر پرسن کامران شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا " آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا ؟“۔اس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بھی شخص کلمہ گوہے وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا ،جب آپ کلمہ طیبہ میں کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کسی اور کو خدا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،کوئی بھی شخص اللہ اور آخری نبی ( ص) کو مانے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا ۔عمران خان نے وضاحت کی کہ میں نے بابا فرید گنج شکر کے مزار پرپہنچ کر اللہ تعالی کا سجدہ شکر ادا کیا اور بابا فریدگنج شکر سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا۔۔ انہیں عزت دی اور عاجزی کا اظہار کیا ،میں نے وہاں بابا فرید گنج شکر کو سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی چوکھٹ تک پہنچانے پر اللہ تعالی کا سجدہ شکر ادا کیا ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا ۔انہوں نے بتا یا کہ میری ایک صوفی شخص سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد میرا صوفی ازم کا سفر شروع ہوا اور میں نے بہت سے اولیا کرام کی زندگیوں کے بارے میں پڑھا ،میں نے بابا فرید گنج شکر کے بارے میں بھی پڑھا ،وہ ایک عظیم صوفی تھے ،ان جیسے بزرگ کی وجہ سے اسلام پھیلا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ صوفی ازم میں انسان میں سے تکبر ختم ہو جاتا ہے اور عاجزی آجاتی اور میں نے بھی بابا فرید گنج شکر کے دربار پر عاجزی کا اظہار کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2018 - 00:53
با با فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری کے وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ نے چوکھٹ پر بوسہ دیا اور سجدہ شکر ادا کیا تووہابیوں نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا ، جس پر عمران خان نے وہابیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے بابا فرید گنج شکر کے دربار پر پہنچ کر اللہ تعالی کا سجدہ شکر ادا کیا اور ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا