مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں وہابی دہشت گردوں نے خانہ کعبہ پر تیل چھڑک کراسے آگ لگانے کی کوشش کی جسے طواف کرنے والے عمرہ زائرین نے ناکام بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق خانہ کعبہ پر پیٹرول چھڑک کر اس کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے وہابی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ،سعودی پولیس نے گھناؤنی حرکت کرنے والے وہابی دہشت گرد کی شناخت نہیں کی ہے۔
طواف کے دوران خانہ کعبہ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب طواف کرنے والوں میں سے ایک شخص نے اچانک پٹرول کی بوتل نکالی اوررکن یمانی پر چھڑک دیا اورآگ لگانے کی کوشش کی ۔ وہابی دہشت گرد نے غلاف کعبہ پرپٹرول چھڑکا اوروہاں موجود زائرین کو مخاطب کرکے کچھ کہالیکن اسی دوران زائرین اسے دبوچ کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ خانہ کعبہ میں اس سے قبل بھی ایک وہابی دہشت گرد نے آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور القاعدہ نے خانہ کعبہ کو شہید اور منہدم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔