پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دیدیا ہے، ناصر جنجوعہ نے اپنے استفعی میں ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ  2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔