اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ خاتون نیکی ہیلی ہندوستان کے 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈین ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ خاتون نیکی ہیلی ہندوستان کے 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئی ہیں۔ نیکی ہیلی اس سفر میں ہندوستانی حکام کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور ہندوستان کے روس سے دفاعی وسائل خریدنے کے دو موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گی۔