مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شہر المنصورہ سے تعلق رکھنے والی دلہن کا شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ میں یہ واقعہ عین اُس وقت رونما ہوا جب 17 سالہ دلہن سماہ النہاس سینے میں درد کی شکایت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔ اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی۔مصری پولیس کے مطابق دل کے دورے کے باوجود مقتولہ کے انتقال سے متعلق مزید تحقیقات کے لیے فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جون 2018 - 20:11
مصر کے شہر المنصورہ سے تعلق رکھنے والی دلہن کا شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال ہوگیا۔