مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں دونوں ہمسایہ ، برادر اور اسلامی ملکوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ایران باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں جاری عدم استحکام ، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ذریعہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ صدر روحانی نے ترک عوام اور ترکی کے صدر کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
اجراء کی تاریخ: 25 جون 2018 - 09:50
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔