مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین ہفتوں ميں مغربی ساحل پر جاری لڑائی کے دوران سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی 332 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
یمنی فورسز کے بیان کے مطابق گذشتہ 23 دن کی لڑائی میں سعودی عرب کے 1300 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔ اس مدت ميں یمنی فورسز نے ڈرون کے ذریعہ 6 حملوں ميں حصہ لیا جبکہ دشمن کے ٹھکانوں پر 12میزائل داغے گئے۔ 13 جون کو الحدیدہ کے ساحل پر امارات کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا گیا جس میں درجنوں فوجی مارے گئے۔ یمنی فوج کے مطابق الحدیدہ محاذ پر دشمن نے حملہ کرکے خودکشی کی اور یمنی فورسز نے اس محاذ پر دشمن فوج کا اچھی طرح شکار کیا ہے۔