روس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں آج کھیلے گئے گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں سینیگال نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں عالمی فٹبال کپ کے مقابلوں کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری ہے روس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں آج کھیلے گئے گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں سینیگال نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ پولینڈ ابھی اپنے کھلاڑی کی غلطی سے سنبھل نہیں پائے تھے کہ 60ویں منٹ میں سینیگال کے مبائے نیانگ نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف 0-2کی برتری حاصل کرلی۔  پولینڈ گرزیگورز کرائچویاک نے میچ کے 86ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کو کم کیا تاہم وہ شکست سے بچ  نہ  سکی  اور میچ  1-2 سے ہار گئی ۔