افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گرد رہنماؤں نے افغان حکام اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گرد رہنماؤں نے افغان حکام اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے طابق  طالبان قیادت نے جنگ بندی کے دوران عید کے موقع پر عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ تصاویر بنانے والے اپنے ساتھیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفیاں بنانے کے عمل کو سخت ناپسند اور ناقابل قبول قرار دیا۔ ذرائع ابلاغ پر خبریں نشر ہونے اور سوشل  میڈیا پر طالبان کی تصاویر وائرل ہونے پر طالبان قیادت کا ایک ہنگامی اجلاس طالب کیا گيا۔ جس میں کمانڈرز کو سیلفیاں بنوانے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ طالبان دہشت گردوں کو آئندہ ایسے کسی بھی فعل سے باز رکھنے کا انتباہ جاری کیا جائے گا اور انہیں بغیر اجازت  ایسے کسی بھی فعل کو انجام دینے کی  اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت اور طالبان کے سیز فائر  کے دوران درجنوں طالبان دہشت گردوں  نے کابل سمیت مختلف شہروں میں داخل ہوکر شہریوں کے ہمراہ نہ صرف عید کی نماز ادا کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں تھیں۔