افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے نزدیک خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے نزدیک خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ اسپتال میں 30 زخمی افراد بھی لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی ادارے نے جائے حادثہ کا گھیراؤ کرلیا ہے جہاں انہیں خود کش بمبار کا دھڑ مل گیا ہے جب کہ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان حکومت کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے افغان صدر اشرف غنی نے جنگ بندیم يں توسیع کا اعلان کیا تھا۔