امریکہ نے چین پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدت پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ چین کا کہنا ہے کہ وہ امریکی تجارتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 ارب ڈالر کی  چینی درآمدت پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان  کیا ہے جب کہ چین کا کہنا ہے کہ وہ امریکی تجارتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکہ نے چینی درآمدی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد  کردیا  ہے،اس اقدام کا مقصدچین کے اس غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کارکوروکنا ہے جس کے ذریعے بیجنگ ہمارے املاک اورٹیکنالوجی کے نت نئے خیالات کو چوری کررہا ہے۔ چین نے امریکی اقدام کے چند لمحوں  بعد ہی ردعمل  میں 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ  کسی قسم کی تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن چین کے پاس اس سختی کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی آپشن  نہیں ہے، چینی وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ امریکہ کی تنگ نظری پر مبنی رویہ دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہے۔