مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں رمضان المبارک کی 21 ویں شب میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گيا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں یوم علی علیہ السلام کا جلوس امام بارگا قصر زینبیہ جی سکس فور سے شام 4 بجے برآمد ہوگاجو مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو پراختتام پذیر ہو گا۔ ادھر کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں بھی ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گيا ہے۔ تاریخ اسلام کے مطابق حضرت علی علیہ السلام 19 رمضان المبارک کی صبح مسجد کوفہ میں نماز فجر ادا کررہے تھے جب امیر المؤمنین سجدے میں گئے توعبدالرحمن بن ملجم نے زہر آلودہ تلوار سے سر پر وار کیا آپ کو زخمی حالت میں مسجد سے گھر پہنچایا گیا جہاں آپ 21 رمضان المبارک کو شہید ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 5 جون 2018 - 16:24
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں رمضان المبارک کی 21 ویں شب میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گيا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔