مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوئٹے مالا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘ آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ فیوگو نے ہر طرف تباہی مچاتے ہوئے لاوا اور گرم راکھ اگلنی شروع کردی جبکہ ایک وسیع و عریض علاقے پر دھوئیں کے گرم سیاہ بادل چھا گئے۔ گوئٹے مالا کی تاریخ کے اس خونریز ترین واقعہ میں 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2018 - 13:15
گوئٹے مالا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔