اجراء کی تاریخ: 2 جون 2018 - 16:07

انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب کی طرف سے قطر کو دی جانے والی دھمکیوں کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی دھمکیوں میں کوئی جان نہیں ، سعودی عرب یمن جنگ کے دلدل میں بری طرح پھنس گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کی طرف سے قطر کو دی جانے والی دھمکیوں کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی دھمکیوں میں کوئی جان نہیں ، سعودی عرب یمن جنگ کے دلدل میں بری طرح پھنس گیا ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ قطر کا ترکی کے ساتھ فوجی معاہدہ ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب پر خوف طاری ہے اور وہ  قطر کے خلاف صرف کھوکھلی دھمکویں سے کام لے رہا ہے۔ اس نے کہا کہ قطر کو ترکی اور ایران نے مشکل وقت سے نکال لیا ہے۔فرانس کے اخبار لوموند نے ایک رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر قطر نے ایس 400 میزائل خرید نے کی کوشش کی تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔