انڈونیشیا میں آتش فشاں ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج بھی شروع ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں آتش فشاں ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج بھی شروع ہو گیا ہے۔ جس کے بعد 6 ہزار میٹر کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپنے کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔