مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے احکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔ تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2018 - 19:51
پاکستانی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔