مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا امریکی اتحادی ملک ہے جہاں کے عوام نے مذاکرات منسوخ کرنے پر امریکہ کے صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجیم ظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کی کوششوں کو ناکما بنا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں امریکی سفارتخانے کے باہر سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا اور امریکی صدر کے فوٹوؤں کو نذر آتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اون سے ملاقات منسوخ نہ کریں۔ انکا کہنا تھا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2018 - 19:22
جنوبی کوریا امریکی اتحادی ملک ہے جہاں کے عوام نے مذاکرات منسوخ کرنے پر امریکہ کے صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجیم ظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کی کوششوں کو ناکما بنا رہا ہے۔