مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف رواں ہفتہ شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ نے اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ 31 مئی کو شمالی کوریا کا سفر کریں گے۔ روسی وزیر خآرجہ شمالی کوریا کے حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2018 - 01:57
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف رواں ہفتہ شمالی کوریا کا دورہ کریں گے