عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مردوں اور عورتوں کی آزادانہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات  جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراق کے سابق  ڈکٹیٹر صدام معدوم کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کو رائے دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے اتحادی عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات وغیرہ میں جمہوریت کا کہیں نام و نشان نہیں اور نہ ہی امریکہ اپنے اتحادی ممالک میں جمہوریت کا خواہاں ہے۔