مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کا دفاع اسلام کا دفاع ہے۔ اردوغان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرکے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے ۔ اردوغان نے کہا کہ فلسطینی عوام کے بہیمانہ قتل عام میں امریکہ اسرائیل کو مدد فراہم کررہا ہے۔ صدر اردوغان نے کہا کہ امریکہ کے اشتعال انگیز اقدام سے علاقائی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مئی 2018 - 00:35
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا دفاع اسلام کا دفاع ہے۔