اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ترکی میں منعقد ہوگا جس میں تل ابیت سے امریکہ کے سفارتخانہ کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے تازہ ترین مظالم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر حسن روحانی کومہر آباد  ايئر پورٹ پر ڈآکٹر علی اکبر ولایتی ، نائب صدر جہانگیری اور بعض دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔