مہر خبررساں ایجنسی نے روسی سائٹ وبگاہ " میل رو" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر 60 فرانسیسی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 20 گاڑیوں پر مشتمل فرانسیسی فوجیوں کا قافلہ عراق سے شام کی سرحد میں داخل ہوا اور شام کے صوبہ الحسکہ کی جانب رواں دواں تھا لیکن اچانک اس قافلہ کو شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر رکنا پڑا ۔ شامی فوجیوں نے گاڑیوں کی تلاشی کے بعد ان میں سے فوجی ساز و سامان ، مکان یاب وسایل اور دیگر فوجی وسائل برآمد کرلئے۔ فرانسیسی فوجیوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ وہ شام میں کرد باغی تنظیم کی حمایت کے لئے آئے ہیں جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 مئی 2018 - 16:32
روسی سائٹ کے مطابق شامی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر 60 فرانسیسی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔