اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جرم ميں دباؤ برقرار کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جرم ميں دباؤ برقرار کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے رمضان المبارک کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالی کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالی کی رحمتوں کا مہینہ ہے ۔ رمضان کا مہینہ خودسازی اور اسقتامت کا مہینہ ہے ۔  رمضان کا مہینہ الفت ، محبت اور ضرورتمندوں کی ضرورت دور کرنے کا مہینہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے خطے میں امریکہ کے اشتعال انگيز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرکے تاریخی غلطی اورخطا کا ارتکاب کیا ہے ۔ امریکہ دباؤ کے ذریعہ  فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنا چاہتا ہے حالانکہ ایک ارب سے زائد مسلمان  اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکہ نے خطے کے امن و ثبات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ مسلمان بیت المقدس کو اپنا قبلہ اول سمجھتے ہیں اور وہ قبلہ اول کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔

صدر حسن روحانی نے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ گھناؤنی سازشیں کررہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایرانی عوام کی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کی گھناؤنی سازشں کا استقامت اور پائداری کے ساتھ مقابلہ جاری رکھیں گے۔