مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بعض صوبوں ميں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق عراق کی صدر پارٹی سر فہرست ہے جبکہ فتح اور نصر پارٹیاں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کی حکومت کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم پر غلبہ پانے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔۔ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 7367 امیدواروں نے حصہ لیا اور عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کی۔ ادھر دو کرد پارٹیوں نے عراق صدر کے لئے امیدوار کے بارے میں اتفاق کرلیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی کے اتحاد نے انتخابات کے نتائج کے بارے میں باقاعدہ شکایت بھی درج کرادی ہے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی کنتی کا سلسلہ جاری ہے اور عراق کے الیکشن کمیشن نے ابھی سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 مئی 2018 - 16:15
عراق کے بعض صوبوں ميں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق عراق کی صدر پارٹی سر فہرست ہے جبکہ فتح اور نصر پارٹیاں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔