یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں ایم بی سی سعودی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنکي طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر الظاہر پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔