مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے حتمی نام پر اتفاق ہو گیا جب کہ نام کا اعلان 15 مئی کو ہو گا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نام میرے دل میں محفوظ ہے، میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نہیں بتاؤں گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ نگران وزیر اعظم کیلیے 6 ناموں پر غور کیا جن میں سے ایک پر اتفاق کر لیا گیا تاہم حتمی نام کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2018 - 10:27
پاکستانی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے حتمی نام پر اتفاق ہو گیا جب کہ نام کا اعلان 15 مئی کو ہو گا۔