مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو اُن کے گھر میں نظربند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں آج ہونے والے احتجاج کو روکنے کےلیے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں اس دوران کئی علیحدگی پسند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر کشمیر پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو اُن کے گھر پر نظربند کردیا ہے۔ انہیں سری نگر کی جامع مسجد میں خطاب کے بعد احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنا تھی۔
اجراء کی تاریخ: 11 مئی 2018 - 13:43
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو اُن کے گھر میں نظربند کردیا ہے۔