مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستان کے شہر پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک پر واقع نجی ہوٹل میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاورکے جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک کے کنارے واقع نجی ہوٹل کی چوتھی منزل پر زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کے کمرہ نمبر 408 میں موجود ایک ہی خاندان کے 4 افراد بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں جب کہ برابر والے کمرے میں موجود 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو نے فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فائربریگيڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 مئی 2018 - 11:48
پاکستان کے شہر پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک پر واقع نجی ہوٹل میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔