مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مہاتیر محمد ملائشیاء کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔انہوں نے باقاعدہ اپنے عہدے کا بھی حلف اٹھا لیا ہے۔مہاتیر محمد کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔92سالہ ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیاء کے ساتویں اور دنیا کے معمر ترین منتخب وزیر اعظم ہیں۔استانہ نگارہ میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد تمام مشکلات کو عبور کرتے ہوئے 15سال تک سیاست سے دور رہنے والے مہاتیر محمد نے ملائیشیاء کے ساتویں وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا۔مہاتیر محمد نے دنیا کے معمر ترین منتخب وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2018 - 19:51
مہاتیر محمد ملائشیاء کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔انہوں نے باقاعدہ اپنے عہدے کا بھی حلف اٹھا لیا ہے۔