اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2018 - 19:26

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ عالمی معاملات میں امریکہ پر اعتماد اور بھروسہ جایز نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ  عالمی معاملات میں امریکہ پر اعتماد اور بھروسہ جایز نہیں ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ کو سکیورٹی کے معاملے میں امریکہ پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان نیٹو کے اخراجات کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ مرکل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکہ اب قابل اعتماد نہیں رہا ۔