روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے شام میں فوجی کشیدگی کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے شام میں فوجی کشیدگی کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

 انہوں نے کہا کہ یہ حالات بہت خطرناک اور پریشان کن ہیں اور کشیدگی کم کرنے کےلئے کچھ قدم اٹھانا ضروری ہے.

دریں اثنا، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آج جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں بات چیت کرنے کا اعلان کیا ہے.

یاد رہے آج جمعرات کی صبح، شام کی فوج اور صہیونی جارحیت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.

ادھر صہیونی وزیر جنگ لائبرمن نےشام کے میزائل حملے کو ایران کی طرف منسوب کیا اور دعوی کیا کہ اسرائیل نے حملے کے ردعمل کے طور پر شام میں ایران کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے. لائبرمن کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لئے شام کو بیس کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.