مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف اربوں ڈالر ہندوستان منتقل کرکے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا ہے۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر یہ نوٹس لیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم اور دیگر افراد کے خلاف 4.9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ نیب کے مطابق نواز شریف اور دیگر افراد نے بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4 ارب 9 کروڑ ڈالر منتقل کیے جس سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جب کہ پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ نیب اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں رقم کی اس منتقلی کی نشان دہی کی گئی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 8 مئی 2018 - 19:50
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف اربوں ڈالر ہندوستان منتقل کرکے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔