مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدرولادیمیر پوتین نے چوتھی بار صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے اور اب وہ 2024 تک روس میں برسرِاقتدار رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق چوتھی بار صدارت کا حلف لینے کے بعد ولادیمیر پوتین سوویت یونین کی تاریخ میں طویل عرصہ تک منصبِ صدارت پر فائز رہنے والے دوسرے لیڈر بن گئے ہیں، 65 سالہ ولادیمیر پوتین 1999 سے وزیراعظم اور صدر کی حثیثت سے روس کی سربراہی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جوزف اسٹالن کے پاس یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے 30 سال تک سوویت یونین کی صدارت کی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے برتری حاصل کی تھی اور انہوں نے 74 فیصد ووٹ حاصل کئے جب کہ 2012 کے صدارتی انتخابات میں انہیں 64 فیصد ووٹ ملے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 7 مئی 2018 - 20:16
روس کے صدرولادیمیر پوتین نے چوتھی بار صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے اور اب وہ 2024 تک روس میں برسرِاقتدار رہیں گے۔