اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے پر فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے پر فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے یوم ارض کے موقع پر " وطن  واپسی " کی مہم کے تحت سیکڑوں فلسطینی مظایرین اسرائیل کے سرحدی علاقوں پر سراپا احتجاج ہیں، مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے  3 فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تین فلسطینیوں کو بھون ڈالا ہے۔

واضح رہے فلسطین کے یوم ارض کے موقع پر 30 مارچ سے وطن واپسی کے عنوان سے احتجاجی مہم جاری ہے جسے سبوتاژ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک  50 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔