اجراء کی تاریخ: 7 مئی 2018 - 12:48

عراقی وزیر خارجہ نے اردن کے وزير خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام نے ملک سے دہشت گردی کی بساط لپیٹ دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری  نے اردن کے وزير خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں  کہا ہے کہ  عراقی حکومت اور عوام نے ملک سے دہشت گردی کی بساط لپیٹ دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراقی قوم نے صبر و پائداری کے ساتھ دہشت گردوں کی طاقت اور قوت کا خاتمہ کردیا جبکہ دہشت گردوں کو بہت سے ممالک کی آشکارا حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی۔ جعفری نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت بھی نہ صرف عراق بلکہ دنیا کے لئے خطرہ ہے اور اس خطرے کا سنجیدگي کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔