مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائجیریا کے ایک گاؤں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 45افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا کے حکام کے مطابق گاؤں گواسکا پر حملہ کر کے دہشت گردوں نے کم از کم 45افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔کادونا شہر کے حکام نے امدادی حکام اور پولیس کی نفری روانہ کر دی ہے۔حملہ آوردہشت گردوں کا تعلق کادونا کی ہمسایہ ریاست زام فارا سے بتایا گیا ہے۔کادونا ریاست کی پولیس کے ترجمان مختار علی نے اس واردات اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ادھر پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے 3گھنٹے تک گاؤں میں دندناتے ہوئے عام لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی مکانات کو آگ بھی لگا دی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 7 مئی 2018 - 11:22
افریقی ملک نائجیریا کے ایک گاؤں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 45افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔