ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے ۔ ہڑتان کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج مکمل ہڑتال  ہے ۔ ہڑتان کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی۔ شٹرڈاو¿ن ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فورسز نے گزشتہ روز 4  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا  علیحدگی پسندوں کی ہلاکت کےخلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔