چین کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے  شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں شمالی کوریا کے صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں مؤقف واضح ہے اور وہ خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے۔اس ملاقات میں چین کے وزير خارجہ نے دو کوریاؤں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔